اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی بھی قیمت پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے جو کہ ہر برائی کی جڑ ہے، نیب نے حالیہ تین سالوں کے دوران ملتان ‘ سکھر اور گلگت بلتستان میں اپنے تین علاقائی دفتر قائم کرنے سمیت کئی اقدامات اٹھائیں ہیں ۔ہفتہ کو نیب کی جانب سے جاری ایک …
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی بھی قیمت پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے جو کہ ہر برائی کی جڑ ہے، نیب نے حالیہ تین سالوں کے دوران ملتان ‘ سکھر اور گلگت بلتستان میں اپنے تین علاقائی دفتر قائم کرنے سمیت کئی اقدامات اٹھائیں ہیں ۔ہفتہ کو نیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے بڑی مقدار میں لوٹے گئے پیسے واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں موجودہ مدت میں نیب نے انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے تحت جامع اور فعال حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں کرپشن کے خلاف آگاہی اس کی روک تھام اور ملک سے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اقدامات شامل ہیں۔








