حکومت ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور اس ضمن میں متعدد منصوبوں پر کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور اس ضمن میں متعدد منصوبوں پر کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے بھی کئی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے۔

Leave a Reply