راولپنڈی۔06مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے اور پاکستان جواب کا حق رکھتا ہے ،اس طرح کے واقعات ہونا بدقسمتی ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ،فائرنگ واقعہ کی شفاف تحقیقات میں اصل حقائق سامنے آئیں گے اور مستقبل …
راولپنڈی میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی صحافیوں سے بات چیت

مزید خبریں
راولپنڈی۔06مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے اور پاکستان جواب کا حق رکھتا ہے ،اس طرح کے واقعات ہونا بدقسمتی ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ،فائرنگ واقعہ کی شفاف تحقیقات میں اصل حقائق سامنے آئیں گے اور مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی ،کلبھوشن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی نیت سے آیا تھا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے گذشتہ راولپنڈی میں جناح پریپریٹری سکول کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔








