ساہیوال۔7 مئی (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ترقیاتی ویژن کی بدولت ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف رواں دواں ہے‘بھکی پاور پلانٹ‘حویلی بہادر شاہ اور بلو کی جیسے منصوبے یا پھر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، قادر آباد کول پاور پلانٹ کامنصوبہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا عظےم الشان منصوبہ …
ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف رواں دواں ہے، شہباز شریف

مزید خبریں
ساہیوال۔7 مئی (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ترقیاتی ویژن کی بدولت ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف رواں دواں ہے‘بھکی پاور پلانٹ‘حویلی بہادر شاہ اور بلو کی جیسے منصوبے یا پھر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، قادر آباد کول پاور پلانٹ کامنصوبہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا عظےم الشان منصوبہ ہے جو قلیل ترین مدت میں مکمل ہوا ہے ،یہ نہ صرف عالمی ریکارڈ ہے بلکہ چین کے اپنے بڑے منصوبوں میں بھی ریکارڈ عرصہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ، وہ یہاں قادر آباد کول پاور پلانٹ کے دورہ کے دوران پروڈکشن یونٹ اورکنٹرول روم کا معائنہ کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگوکررہے تھے








