ڈاکٹر آصف کرمانی کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں طلبہ کا کردار مثالی تھا، قائداعظم بھی طلبہ سے محبت اور ان پر اعتماد کرتے تھے، قائد کے پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی میں بھی طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی ہو یا ڈیجیٹل …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں طلبہ کا کردار مثالی تھا، قائداعظم بھی طلبہ سے محبت اور ان پر اعتماد کرتے تھے، قائد کے پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی میں بھی طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی ہو یا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سینٹرز کا قیام پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت و تکریم ہو گی، لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی سلور جوبلی کے سلسلہ میں منعقدہ آسکی 17 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

Leave a Reply