لاہور۔7 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز تیزی سے تکمیل ہونے والے 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ کیااور منصوبے پر کام پر ہونیوالے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے سائٹ دفتر میں اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پراجیکٹ پر اب تک ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے …
وزیراعلیٰ پنجاب کا ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ،

مزید خبریں
لاہور۔7 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز تیزی سے تکمیل ہونے والے 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ کیااور منصوبے پر کام پر ہونیوالے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے سائٹ دفتر میں اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پراجیکٹ پر اب تک ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پرکام کی رفتار کامعائنہ کیااوراس منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت کو حیران کن حد تک تیزرفتار قرار دیا ۔وزیراعلیٰ نے پلانٹ کے پروڈکشنیونٹ اورکنٹرول روم کابھی معائنہ کیا۔ چینی ماہرین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو منصوبے پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔








