اسلام آباد ۔ 07 مئی (اے پی پی) واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے نے محبت، امن اور امید کے پیغام کو لے کر پاسپورٹ ڈی سی ورلڈ ایمبیسی ٹور کا اہتمام کیا جو کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔ پورے دن پر محیط پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی اس سرگرمی کا افتتاح پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کیا۔ یہاں …
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاسپورٹ ڈی سی ورلڈ ایمبیسی ٹور کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مئی (اے پی پی) واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے نے محبت، امن اور امید کے پیغام کو لے کر پاسپورٹ ڈی سی ورلڈ ایمبیسی ٹور کا اہتمام کیا جو کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔ پورے دن پر محیط پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی اس سرگرمی کا افتتاح پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اعزاز چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پاسپورٹ ڈی سی ایونٹ کے ذریعے امریکہ کے ساتھ اپنے 70سالہ تعلقات منا رہا ہے جس کا پیغام محبت، امن دوستی اور امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ 7دہائیوں سے تاریخی تعلقات ہیں۔








