اسلام آباد ۔07 مئی (اے پی پی) چین کے ڈاکٹرز نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رضا کارانہ طور پر کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے علاج کے لئے لگائے گئے 4روزہ میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا اور 54مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے۔ یہ کیمپ 3سے 6 مئی تک یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ بیجنگ میں کٹے ہونٹوں کے ہسپتال سے چینی ڈاکٹر مالیان اور ژوزیا اسلام …
چینی ڈاکٹرز نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رضا کارانہ طور پر کٹے ہونٹ اور تالو کے 54 مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔07 مئی (اے پی پی) چین کے ڈاکٹرز نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رضا کارانہ طور پر کٹے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کے علاج کے لئے لگائے گئے 4روزہ میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا اور 54مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے۔ یہ کیمپ 3سے 6 مئی تک یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ بیجنگ میں کٹے ہونٹوں کے ہسپتال سے چینی ڈاکٹر مالیان اور ژوزیا اسلام آباد آئے اور کیمپ میں شمولیت اختیار کی جہاں مستحق مریضوں کے کامیابی سے آپریشن کیے گئے۔ کیمپ کا اہتمام اسلام آباد کلفٹ لپ اینڈ پیلیٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔








