کراچی ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائد اعظم اکادمی کی گرانٹ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز قائد اعظم اکادمی کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سپلیمنٹری گرانٹ کے معاملے پر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس گرانٹ …
قائد اعظم اکادمی کی گرانٹ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، عرفان صدیقی

مزید خبریں
کراچی ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائد اعظم اکادمی کی گرانٹ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز قائد اعظم اکادمی کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سپلیمنٹری گرانٹ کے معاملے پر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس گرانٹ کے حوالے سے قواعد و ضوابط تیار کئے جائیں تاکہ اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ انہوں نے ڈائریکٹر قائد اعظم اکادمی کو ہدایت کی نوجوانوں کے لئے خصوصی طور پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی مختصر بایو گرافی خوبصورت انداز میں لکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اکادمی ایک اعلیٰ اور باوقار قومی ادارہ ہے اور اس کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔








