اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 314.16 ریال، 22 قیراط ایک گرام 287.98 ، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 274.89 ریال اور 18 قیراط کے نرخ 235.62 ریال ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 9,698.25 ریال تک پہنچ گئی۔