یورپی سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ

79

لندن ۔08 مئی (اے پی پی) یورپی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فرانس کے صدارتی انتخابات میں ایمانویل میکرون کی کامیابی ہے۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس ابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران 0.2 فیصد بڑھ کر 5442.10 پوائنٹ رہا۔فریکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 12758.48 پوائنٹ رہا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 7299.95 پوائنٹ رہا۔