ریاض۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نےکویت کے اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع و داخلہ شیخ فہد بن یوسف سعود الصباح سے ملاقات کے دوران درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی باضابطہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوظ کرنے ، خاص …
سعودی عرب اور کویت کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نےکویت کے اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع و داخلہ شیخ فہد بن یوسف سعود الصباح سے ملاقات کے دوران درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی باضابطہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوظ کرنے ، خاص طور پر منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے کے لیے سکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرخالد بن محمد البتال، ڈائریکٹر محکمہ امن عامہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔








