سعودی عرب میں وطن سے غداری اور دہشت گردی پر 2شہریوں کو سزائے موت

ریاض۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں وطن سے غداری اور دہشت گردی پر 2شہریوں کو سزائے موت ہو گئی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری احمد بن صالح الکعیبی اور عاید بن ہایل العنزی نے وطن سے غداری کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی اختیار کر لی، شدت پسند سوچ اختیار کی اورامن وسلامتی …

ریاض۔23دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں وطن سے غداری اور دہشت گردی پر 2شہریوں کو سزائے موت ہو گئی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری احمد بن صالح الکعیبی اور عاید بن ہایل العنزی نے وطن سے غداری کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی اختیار کر لی، شدت پسند سوچ اختیار کی اورامن وسلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کئے ۔

مذکورہ افراد نے دہشت گردوں کو ٹھکانہ دیا، ان کی مالی مدد کی اور ملکی سلامتی کو نشانہ بنانے میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے دلائل، شواہد اور ثبوت کی بنا پر اور زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا۔

بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دیدی جس پر عملدرآمد کردیا گیا۔

مزید خبریں