ایران کی خطے میں کوئی پراکسی نہیں ، علی خامنہ ای

تہران۔23دسمبر (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے خطے میں کوئی پراکسی بنا رکھی ہے اور نہ ہی ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کے دوران اس تاثر کی تردید کی ہے کہ علاقے میں ایرانی پراکسیز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی …

تہران۔23دسمبر (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے خطے میں کوئی پراکسی بنا رکھی ہے اور نہ ہی ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کے دوران اس تاثر کی تردید کی ہے کہ علاقے میں ایرانی پراکسیز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک اپنے لئے یہ راستہ اپنا لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ایرانی پراکسی کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی کوئی پراکسی فورس نہیں ہے۔ انہوں نے امریکا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ ایران اپنی پراکسیز سے علاقے میں محروم ہو گیا ہے۔ یہ ان کی ایک اور غلطی ہے۔ انہیں خبردار کر رہے کہ جس روز ایران نے کوئی قدم اٹھانا چاہا تو ہم کسی پراکسی کے محتاج نہ ہوں گے۔

مزید خبریں