برازیل ، چھوٹے طیارے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

برازیلیا۔23دسمبر (اے پی پی):برازیل کے سیاحتی شہر گراماڈو میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ پائپر شیئن 400 ٹربو پراپ طیارے کو گزشتہ صبح لوئیز کلاڈیو سالگوئیرو گیلیزی نامی ایک تاجر اڑارہا تھا جس میں اس کے خاندان کے افراد سوار تھے۔ ریاسٹ ریو گرانڈے ڈو سل کے سکیورٹی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ …

برازیلیا۔23دسمبر (اے پی پی):برازیل کے سیاحتی شہر گراماڈو میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ پائپر شیئن 400 ٹربو پراپ طیارے کو گزشتہ صبح لوئیز کلاڈیو سالگوئیرو گیلیزی نامی ایک تاجر اڑارہا تھا جس میں اس کے خاندان کے افراد سوار تھے۔ ریاسٹ ریو گرانڈے ڈو سل کے سکیورٹی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ طیارہ کینیلا شہر سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ ایک عمارت کی چمنی اور پھر ایک گھر سے ٹکرا کر فرنیچر کی دکان پر گرا۔حادثے میں ایک سرائے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریاستی سول پولیس نے بتایا کہ طیارہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا جبکہ حادثے میں زمین پر 17 موجود افراد زخمی ہوئے، جن میں سے2 کی حالت تشویشناک ہے ۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں