خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے شاہی مہمانوں نے عمرہ ادا کیا

مکہ مکرمہ۔24دسمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین گیسٹ پروگرام کے تحت آنے والے شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ نےعمرہ ادا کرلیا،قبل ازیں یورپی ممالک سے آئے شاہی مہمان مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچے تو وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا، مہمانوں نے قرآن کمپلکس اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا، انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے سعودی …

مکہ مکرمہ۔24دسمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین گیسٹ پروگرام کے تحت آنے والے شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ نےعمرہ ادا کرلیا،قبل ازیں یورپی ممالک سے آئے شاہی مہمان مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچے تو وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا، مہمانوں نے قرآن کمپلکس اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا،

انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے سعودی مملکت کی کوششوں کو سراہا اور مہمان نوازی پر مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی اے کے مطابق شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ 14 یورپی ملکوں کے 250 مہمانوں پر مشتمل ہے،

ان میں بوسنیا ہرزیگوینا، البانیہ، کوسوو، مقدونیہ، آسٹریا، سپین، مونٹی نیگرو، یونان، رومانیہ، برطانیہ، جمہوریہ چیک، نیدرلینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔مہمانوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی

،انہیں کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کرایا گیا،اس کے علاوہ انہوں نے مسجد قبا اور مدینہ منورہ میں موجود دیگر اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کی۔انہوں نے جنگ احد کے مقام اور احد کے شہدا سکوائر کا بھی دورہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سال 66 ملکوں کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی جا رہی ہے جو چار گروپوں میں سعودی عرب پہنچیں گے۔