چمن۔09مئی(اے پی پی)بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں افغان فورسز کی کارروائی کے بعد پاک افغان بارڈر بدستور سیل اور نیٹوسپلائی اور افغان ٹرانزٹ بند ہے۔سرحد کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں جبکہ ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر سرحدی حدود کے تنازعہ کے باعث پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد آج پانچویں روز بھی پاک افغان چمن …
پاک افغان چمن بارڈر بدستور سیل،نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ بند

مزید خبریں
چمن۔09مئی(اے پی پی)بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں افغان فورسز کی کارروائی کے بعد پاک افغان بارڈر بدستور سیل اور نیٹوسپلائی اور افغان ٹرانزٹ بند ہے۔سرحد کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں جبکہ ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر سرحدی حدود کے تنازعہ کے باعث پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد آج پانچویں روز بھی پاک افغان چمن بارڈرپر باب دوستی مکمل طورپر بندہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان نیٹو سپلائی سمیت ہرقسم کی تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طورپر معطل ہے۔








