مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیوں کیلئے بیرون ممالک سے فنڈز اکٹھے کر کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ہمارے پاس اخبارات کے تراشے نہیں بلکہ ثبوت ہیں، اس کیس کیلئے کسی کمیشن یا جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور عمران خان سپریم کورٹ میں مجرم ثابت ہوں گے۔ منگل …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیوں کیلئے بیرون ممالک سے فنڈز اکٹھے کر کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ہمارے پاس اخبارات کے تراشے نہیں بلکہ ثبوت ہیں، اس کیس کیلئے کسی کمیشن یا جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور عمران خان سپریم کورٹ میں مجرم ثابت ہوں گے۔ منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے مالی امور کے بارے میں پاکستانی عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فلڈ ریلیف فنڈ کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کئے، عمران خان کو اپنی دولت کے ذرائع کے بارے میں عوام کو بتانا ہوگا۔

Leave a Reply