وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے قطری ہم منصب کی ملاقات ، وزیر تجارت نے پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے قطر میں ان کے ہم منصب وزیر تجارت شیخ احمد بن جاسم الثانی نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے قطری ہم منصب کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے قطری ہم منصب کی ملاقات ، وزیر تجارت نے پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے قطر میں ان کے ہم منصب وزیر تجارت شیخ احمد بن جاسم الثانی نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے قطر کے وزیر تجارت کو پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں امن و ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے قطری ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تجارتی مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے قطر کی جانب سے پاکستان کے چاول کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے، کاروباری افراد کیلئے ویزہ کے نظام میں آسانی پیدا کرنے سمیت قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانی ورکروں کو ویزہ جاری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








