اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شروع کردہ تمام ترقیاتی میگا پراجیکٹس میں سے کسی میں بھی کرپشن کا کوئی ایک سکینڈل …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شروع کردہ تمام ترقیاتی میگا پراجیکٹس میں سے کسی میں بھی کرپشن کا کوئی ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا جو موجودہ حکومت کی شفافیت کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں اور مستحکم بھی ہو رہے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے احتساب بل پر کام جاری ہے جسے پارلیمنٹ میں جلد پیش کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد پاناما پیپرز کا معاملہ ختم ہو جائے گا۔








