وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔9 مئی (اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں آبی ذخائر نہ بنے تو صوبے آپس میں دست و گریباں ہوں گے ، کالا باغ ڈیم کا منصوبہ اتفاق رائے سے بننا چاہیے اور اس کےلئے بحث ومباحثہ اور ریفرنڈم ہونا چاہیے ،رمضان المبارک میں عوام کو مشکل سے بچانے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ہر ڈسٹری …

لاہور۔9 مئی (اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں آبی ذخائر نہ بنے تو صوبے آپس میں دست و گریباں ہوں گے ، کالا باغ ڈیم کا منصوبہ اتفاق رائے سے بننا چاہیے اور اس کےلئے بحث ومباحثہ اور ریفرنڈم ہونا چاہیے ،رمضان المبارک میں عوام کو مشکل سے بچانے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ہر ڈسٹری بیوشن کمپنی میں 12رکنی مانیٹرنگ ٹاسک فورس بنے گی جو سرکل اور ڈویژن کی سطح پر ہر طرح کے معاملات کا جائزہ لے گی جبکہ اس کے ساتھ شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے ،موجودہ دور حکومت میں اب تک 4200میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو چکی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 1000میگا واٹ سسٹم میں شامل ہو جائےگی ،پیپلز پارٹی والوں نے جب لوٹ کھسوٹ کرنی ہوتو زرداری اور جب ووٹ مانگنے ہوں تو بھٹو بن جاتے ہیں،ملک میں راجہ پرویز اشرف کے دور کے رینٹل پاور کی شکل کا کوئی جنازہ پاکستان نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply