ابوظہبی۔30دسمبر (اے پی پی):ابوظہبی میں 2025 میں دفاعی نمائشوں آئیڈییکس اور نیویڈییکس کا سب سے بڑا ایڈیشن منعقد ہوگا۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق آئیڈییکس اور نیویڈییکس دفاعی نمائشیں 17 سے 21 فروری 2025 تک صدرِ مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں ابوظہبی کے ایڈنک سینٹر میں منعقد ہوں گی۔ یہ شراکت داری اس مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہیں جس …
ابوظہبی میں 2025 میں آئیڈییکس اور نیویڈییکس کا سب سے بڑا ایڈیشن منعقد ہوگا
ابوظہبی۔30دسمبر (اے پی پی):ابوظہبی میں 2025 میں دفاعی نمائشوں آئیڈییکس اور نیویڈییکس کا سب سے بڑا ایڈیشن منعقد ہوگا۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق آئیڈییکس اور نیویڈییکس دفاعی نمائشیں 17 سے 21 فروری 2025 تک صدرِ مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں ابوظہبی کے ایڈنک سینٹر میں منعقد ہوں گی۔
یہ شراکت داری اس مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہیں جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کو دفاع، سلامتی، اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم فیصلہ سازوں، ماہرین، اور صنعت کے رہنماؤں کو اپنی جدید ترین اختراعات پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جو دفاع اور سلامتی کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔
آئیڈیکس اور نیوڈیکس کو عالمی دفاعی نمائش کے شعبے میں اہم سنگِ میل ہیں جو دفاع اور ٹیکنالوجی میں متحدہ عرب امارات کے اہداف کو حاصل کرنے، اور پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کی حمایت کرنے میں مددگار ہیں۔2025 کے ایڈیشن میں کئی جدید پروگرام شامل ہوں گے،
جن میں عالمی سٹارٹ اپس کے لیے "آئیڈیکس نیکسٹ جین”، ماہرین کی گفتگو کے لیے "آئیڈیکس تھنک ٹینک”، اور جدید ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کے لیے "آئیڈیکس اور نیوڈیکس ڈائیلاگز” شامل ہیں۔2023 کے ایڈیشن میں 132,507 شرکاء، 65 ممالک کے 1,353 نمائش کنندگان، اور 41 بین الاقوامی پویلینز نے شرکت کی، جو ان معزز نمائشوں کی بڑھتی ہوئی عالمی کشش اور کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔







