اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کی کارروائی سب کے سامنے کیے جانے کا مطالبہ مضحکہ خیز اور ناجائز ہے کیونکہ یہ جے آئی ٹی ہے کوئی سرکس تو نہیں جو سب کے سامنے لگائی جائے۔ جے آئی ٹی میں تحقیق ہوگی، سوال و جواب ہونگے اور دستاویزات …
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کی کارروائی سب کے سامنے کیے جانے کا مطالبہ مضحکہ خیز اور ناجائز ہے کیونکہ یہ جے آئی ٹی ہے کوئی سرکس تو نہیں جو سب کے سامنے لگائی جائے۔ جے آئی ٹی میں تحقیق ہوگی، سوال و جواب ہونگے اور دستاویزات بھی دیکھی جائیں گی۔ دنیا بھر میں آج تک تو ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک 6 رکنی کمیٹی 24گھنٹے ٹی وی پر ہو اور سب دیکھ رہے ہوں کہ وہ کیا کام کر رہے ہیں اور کون کون سے کاغذات دیکھ رہے ہیں، کس سے بات کر رہے ہیں، کہاں جا رہے ہیں، ایسا ہوتا تو نہیں ہے اور پی ٹی آئی والوں کی منطق تو پہلے ہی ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کی لائیو کوریج ہوتی ہے لیکن اداروں کی تفتیش کبھی اس طرح لائیو نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ مطالبہ صرف ہیڈ لائینز میں رہنے کے لیے کر رہی ہے حالانکہ ہم نے تو ہمیشہ انہیں خوش آمدید کہا اور پاناما لیکس پر شروع دن سے ہی بڑے کلئیر ہیں کہ چاہے تو کمیشن بنا لیں یا جس طرح کی بھی تحقیقات چاہیں کر لیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ پاناما کے حوالے سے ہماری قیادت کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر پیٹیشن میں ہم نے اپنا دفاع کیا اور رضاکارانہ طور پر تمام اطلاعات اور دستاویزات بھی پیش کیں اور اب جے آئی ٹی بھی قائم ہو چکی ہے جو اپنی تفتیش کر لے گی۔








