حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں باوقار انداز میں روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے،سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں باوقار انداز میں روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ منگل کے روز راولاکوٹ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں باوقار انداز میں روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ منگل کے روز راولاکوٹ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران سردار مسعود خان نے کہا کہ ریاستی حکومت ٹیوٹا کو مستحکم کرے گی اور اسے درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے اس موقع پر مختلف فنی کورسز مکمل کرنے والی خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔

Leave a Reply