واشنگٹن۔31دسمبر (اے پی پی):چین نے کہاہے کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لئے سائبر سکیورٹی کے مسائل کو استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ چین بغیر کسی حقیقت کےاپنے خلاف امریکی حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین بذات خود بین الاقوامی سائبر حملوں کا نشانہ بنا ہے اور …
امریکا ہمیں بدنام کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کے مسائل کا استعمال بند کر ے،ترجمان چینی سفارت خانہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔31دسمبر (اے پی پی):چین نے کہاہے کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لئے سائبر سکیورٹی کے مسائل کو استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ چین بغیر کسی حقیقت کےاپنے خلاف امریکی حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چین بذات خود بین الاقوامی سائبر حملوں کا نشانہ بنا ہے اور ہر طرح کے سائبر حملوں کی مسلسل مخالفت اور مقابلہ کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کا استعمال بند کرنے کی ضرورت ہے اور چینی ہیکنگ کے نام نہاد خطرات کے بارے میں ہر قسم کی غلط معلومات پھیلانا بند کرنا چاہیے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق سائبر واقعات کی نشاندہی کرتے وقت پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں گے، بے بنیاد قیاس آرائیوں اور الزامات کی بجائے شواہد کی بنیاد پر اپنے نتائج اخذ کریں گے۔ یہ تبصرہ پیر کو نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے چین سے منسلک ہیکرز پر اس کے الیکٹرانک نظام کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔






