بین الاقوامی نمائش’’سٹرس ٹریڈ ڈیلی گیشن ٹو بنگلہ دیش‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں 10جنوری تک طلب

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سٹرس ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو بنگلہ دیش‘‘ میں شرکت کے لئے 10جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 7 روزہ نمائش بنگلہ دیش میں 21تا27جنوری جاری رہے گی جس میں سٹرس (ترشاوہ پھل )سے وابستہ افراد و ادارے …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سٹرس ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو بنگلہ دیش‘‘ میں شرکت کے لئے 10جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 7 روزہ نمائش بنگلہ دیش میں 21تا27جنوری جاری رہے گی جس میں سٹرس (ترشاوہ پھل )سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں