نیویارک ۔ 10 مئی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث مہنگے تیل کی طلب میں کمی اور اس کی ملکی سطح پر پیداوار میں اضافہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 55 سینٹ (1.1 فیصد)کم ہوکر 48.79 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 53 سینٹ …
خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ 10 مئی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث مہنگے تیل کی طلب میں کمی اور اس کی ملکی سطح پر پیداوار میں اضافہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 55 سینٹ (1.1 فیصد)کم ہوکر 48.79 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 53 سینٹ (1.1 فیصد) کمی کے بعد 45.90 ڈالر فی بیرل طے پائے۔








