اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے مزید 4 خطر ناک دہشتگردوں کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی ہے، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے ، ایک مسجد پر حملہ کرنے، کمیونکیشن انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملہ میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ …
فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے مزید 4 خطر ناک دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی،آئی ایس پی آر
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے مزید 4 خطر ناک دہشتگردوں کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی ہے، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے ، ایک مسجد پر حملہ کرنے، کمیونکیشن انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملہ میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جن دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی ان میں قیصر خان ولد حبیب خان،محمد عمرولد سیدا جان ،قاری زبیر محمد ولد سخی محمد اور عزیزخان ولد اشبر شامل ہیں۔









