اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.4 فیصد کمی ہوئی ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر کے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 11.5 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال ( 2023 ) اسی ماہ 12.3 ارب روپے رہا تھا ۔
اس طرح نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 0.8 ارب روپے یعنی 6.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔