اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چئیرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) سابق سینیٹررزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم کی فراہمی ریاست کے بنیادی فرائص میں شامل ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی اس کی شرح خواندگی پر منحصرہے۔تعلیم، فرد اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازمی جُز اور شاندار مستقبل کی کُنجی ہے ۔ امتیازی سلوک کو بالائے طاق …
چئیرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کا ماسڑٹرینرز کا تربیتی ورکشاپ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چئیرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) سابق سینیٹررزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ تعلیم کی فراہمی ریاست کے بنیادی فرائص میں شامل ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی اس کی شرح خواندگی پر منحصرہے۔تعلیم، فرد اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازمی جُز اور شاندار مستقبل کی کُنجی ہے ۔ امتیازی سلوک کو بالائے طاق رکھ کر جب تمام بچوںاور بچیوں کو یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تو اس کے ثمرات ہماری آنے والی نسلیں سمیٹیں گی اورایک ترقی یافتہ قوم کی بنیاد پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹررزینہ عالم خان نے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ جو این سی ایچ ڈی نے کمیونٹی فیڈر سکولز کے اساتذہ کی تربیت کرنے والے ماسڑٹرینرز کے لئے شروع کی ہے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس ورکشاپ میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور قبائل علاقہ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ٹرینز شامل ہیں جن کو نہایت تجربہ کار ملٹی گریڈ ٹیچنگ کے ماہر تربیت دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد جدید طریقے سے غیر رسمی تعلیم اور مختلف درجہ اورعمر کے بچوں کو اکٹھا پڑھانے کے عمل کو سرانجام دیناہے۔انہوںنے کہا کہ اس خصوصی صلاحیت کےلئے ہم نے اسی شعبے کے ماہرین کو اکٹھا کیا ہے تاکہ غیر رسمی تعلیم کے لئے ملک کے پہلے نیشنل ٹریننگ انسٹیٹویٹ کی بنیاد رکھی جاسکے۔انہوںنے اس تربیت کے پہلے گروپ کو خوش آمدیدکہا اور اس خواہش کا اظہار کیاکہ یہ تربیت یافتہ افراد فیلڈ میں جا کرناخواندگی سے لڑنے والے افراد کو بہتر طریقے سے تربیت دے سکیں گے۔









