وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان کا نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں نیو ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹرز کے قیام سے نوجوانوں کو کامیاب سرمایہ کار بننے میں مدد ملے گی جو معقول روزگار کما سکیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت میں نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے 52 ویں بورڈ آف …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں نیو ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹرز کے قیام سے نوجوانوں کو کامیاب سرمایہ کار بننے میں مدد ملے گی جو معقول روزگار کما سکیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت میں نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے 52 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بڑی پالیسی کا محور ملک کے نوجوانوں کو معیاری ڈیجیٹل اور سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کی فراہمی ہے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے انہیں اس سلسلے میں تمام مناسب فورمز اور ذرائع فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے ذریعے وہ ابھرتی ہوئی عالمی فری لانسنگ مارکیٹ میں معیاری تربیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کو۔ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بورڈ کو بتایا کہ کمپنی کو ایڈورٹائزڈ انکوبیشن سینٹر پراجیکٹس کے لئے انڈسٹری سے بڑی حوصلہ افزاءتجاویز ملی ہیں۔ انہوں نے بورڈ کو بتایا کہ فنی اور مالیاتی بنیادوں پر چار نئے انکوبیشن سینٹرز کے قیام کے لئے درجنوں کمپنیوں پر مشتمل 30 سے زائد کنسورشیا کی جانب سے سربمہر بولی کا جائزہ لیا گیا ہے اور بورڈ نے ماسوائے بلوچستان تفصیلی غور و حوض کے بعد کامیاب بولی دہندگان کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی منظوری دی۔

Leave a Reply