اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ حاصل کی ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا سر ٹیفکیٹ غلط ہے ۔ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، اگر ان سے کوڈ آف ایتھک کی خلاف …
عمران خان کی طرف سے فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا سر ٹیفکیٹ غلط ہے،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں،دانیال عزیز
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ حاصل کی ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا سر ٹیفکیٹ غلط ہے ۔ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، اگر ان سے کوڈ آف ایتھک کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو معزرت چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تمام دارومدار فارن فنڈنگ پر تھا، پی ٹی آئی کی حیثیت ایک سیٹ جیتنے کی بھی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا الیکشن کیمشن میں داخل کردہ سر ٹیفکیٹ غلط ہے اور اس پر عمران خان قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل ہو سکتے ہیں جبکہ سیکشن 15 کے تحت ان کی پارٹی بھی ختم کی جا سکتی ہے ۔









