مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 354 ارب 74 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کر دئیے گئے

کراچی ۔ 10 مئی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 354 ارب 74 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کردئےے۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 354 ارب …

کراچی ۔ 10 مئی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 354 ارب 74 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کردئےے۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 354 ارب 74 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کردئیے جبکہ ٹریژیری بلز کی پیش کردہ مجموعی رقم 361 ارب 24 کروڑ 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ قبل ازیں مرکزی بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے بدھ 10 مئی 2017ءکو ٹینڈرز طلب کئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply