اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے مالیاتی شمولیت و انفراسٹرکچر پراجیکٹ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک (چار رویہ) براستہ نارنگ منڈی تا نارو وال منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو یہاں پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ ایکنک نے تفصیلی غوروخوص کے بعد مالیاتی شمولیت و انفراسٹرکچر پراجیکٹ کی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے مالیاتی شمولیت و انفراسٹرکچر پراجیکٹ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک (چار رویہ) براستہ نارنگ منڈی تا نارو وال منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو یہاں پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ ایکنک نے تفصیلی غوروخوص کے بعد مالیاتی شمولیت و انفراسٹرکچر پراجیکٹ کی 137 ملین ڈالر کی آئی ڈی اے فنڈنگ کے ساتھ اصولی منظوری دی اور ہدیت کی کہ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی منصوبے کی لاگت کو سکوپ کو متناسب بنائے گی۔ ایکنک نے قرار دیا کہ اس منصوبے کے مقاصد مالیاتی شمولیت کی قومی حکمت عملی سے مطابقت رکھتے ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک (چار رویہ) براستہ نارنگ منڈی تا نارو وال منصوبے کی منظوری بھی دی۔ 73.35 کلومیٹر طویل اس شاہراہ پر 14 ارب، 18 کروڑ اور 98 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ ایکنک نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔









