لاہور۔10 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں زراعت کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنے کےلئے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہے تاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور کے ذریعے زرعی ایکسپورٹ میں گراں قدر اضافہ کیا جا سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام گرین پنجاب اور سی …
معاشی ترقی کےلئے زراعت میں جدید طریقوں کو اپنایا جارہا ہے، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن

مزید خبریں
لاہور۔10 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں زراعت کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنے کےلئے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہے تاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور کے ذریعے زرعی ایکسپورٹ میں گراں قدر اضافہ کیا جا سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام گرین پنجاب اور سی پیک‘ کے موضوع پرمقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی زرعی بزنس سے متعلق ایک روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالباسط، چئیرمین پاکستان کارپس پروٹیکشن ایسوسی ایشن سعد اکبر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب ڈاکٹر غضنفر علی، زراعت کے مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین ، اساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکندر حیات بوسن نے کہا کہ ملک میں ترقی ، معاشی خوشحالی، غربت کے خاتمے اور دیہی زندگی میں بہتری لانے کا اہم ترین زریعہ زراعت کا شعبہ ہے۔








