اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے فیڈرل فلڈ کمیشن کے پانچویں سہ ماہی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مقصد وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن اور فلڈ کمیشن پر سپریم کورٹ کی نمائدہ کی جانب سے دائر پٹیشن 62 کے جواب میں سپریم کورٹ …
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی فلڈ کمیشن کے پانچویں اجلاس میں شرکت
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے فیڈرل فلڈ کمیشن کے پانچویں سہ ماہی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مقصد وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن اور فلڈ کمیشن پر سپریم کورٹ کی نمائدہ کی جانب سے دائر پٹیشن 62 کے جواب میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گا اور گزشتہ سہ ماہی جائزہ اجلاس کے فیصلوں پر کی گئی کارروائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن نے تنظیموں کے نمائندگان کی عدم موجودگی اور بہت کم نمائندگی پر شیدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے فورم کو آئندہ اجلاسوں میں مکمل طور پر نمائندگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ تنظیموں کے مابین رابطے کی کمی اور اہم نکات پر سست پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے معاملے کو سنجیدہ لینے اور زیر التواءمسائل پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ جلد از جلد رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کی جاسکے۔









