اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے اظہار نیشنل ٹاسک کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جوکہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد اور نگرانی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر …
خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے اظہار نیشنل ٹاسک کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جوکہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد اور نگرانی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر غوث محمد خان نیازی اور قومی اسمبلی کی رکن شہزادی عمر نواز ٹوانہ نے بھی نیشنل ٹاسک فورس کے رکن ہونے کی حیثیت سے شرکت کی۔اس کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا ، جوائنٹ سیکرٹری انسانی حقوق حمیرا اعظم، انسانی حقوق کے تمام ڈائرےکٹر جنرلز ، انسانی حقوق کے صوبائی محکموں کے نمائندے شامل تھے۔ وزیر انسانی حقوق نے وزیراعظم کی طرف سے قائم کی گئی نیشنل ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس کے تمام شرکاءکا خیر مقدم کیا۔









