وفاقی وزیراحسن اقبال کا سی پیک سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔10 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت ہی مستقبل کا بہترین راستہ ہے،ہمیں قومی اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے بچنا ہے . ہمارے مخالفین سیاسی میدان میں پٹ چکے ہیں اب وہ موجودہ حکومت کو بیلٹ کے ذریعے اقتدار سے علیحدہ نہیں کر سکتے ،ہمیں اداروں کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے،تمام سیاسی …

لاہور۔10 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت ہی مستقبل کا بہترین راستہ ہے،ہمیں قومی اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے بچنا ہے . ہمارے مخالفین سیاسی میدان میں پٹ چکے ہیں اب وہ موجودہ حکومت کو بیلٹ کے ذریعے اقتدار سے علیحدہ نہیں کر سکتے ،ہمیں اداروں کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں کو 2018ءکے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقادکے لئے کام کرنا چاہیے۔وہ بدھ کے روز ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” سی پیک “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سیاست کرنی ہے تو سیاسی میدان میں انتخابات کے ذریعے کریں، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں 2018ءکے آئندہ انتخابات کے پرامن اور منصفانہ انعقاد کے لئے کام کریں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کےلئے غیر سنجیدہ ہے کیونکہ انتخابی اصلاحات کے لئے 6سے 8ماہ قانون سازی کے لئے درکار ہوتے ہیں . عمران خان نے تحریک انصاف کو تحریک دھرنا بنا دیا ہے،انہیں انتخابی اصلاحات پیکیج میں کام کی طرف توجہ دینی چاہیے تا کہ آئندہ انتخابات میں انتقال اقتدار بہترین انداز میں ہو سکے،انہوں نے کہا کہ عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال ملکی معیشت کےلئے نقصان دہ ہے،انہوں نے کہا کہ 2030ءمیں پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا

Leave a Reply