سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کویت اور تیونس کے سفیروں کی ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کویت اور تیونس کے سفیروں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بین البراعظم گیم چینجرمنصوبہ ہے جو پاکستان …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کویت اور تیونس کے سفیروں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بین البراعظم گیم چینجرمنصوبہ ہے جو پاکستان اور چین کو افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ملائے گا۔ انہوں نے سفیروں کو پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے مسلم امہ کو متحد کرنے کے لیے اپنی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔کویت کے سفیرسے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اقوام مذہب ، بھائی چارے اور ثقافت کے اٹوٹ بندھن میں بندھے ہوئے ہیںاور بھائی چارے کے اس بندھن کو پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مابین دونوں ممالک میںموجود ہ وافر اقتصادی مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کواسلام کے حقیقی تشخص کو روشناس کرانے کے لیے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ ہی کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی قوم۔کویت کے سفیرناصر ابراہمان جیسر المطاہرینے سپیکر کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Leave a Reply