صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گی، آزاد کشمیر میں معدنیات، سیاحت، ہائیڈرو پاور جنریشن اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے، چینی سرمایہ کار کمپنیاں زلزلے کے بعد تعمیر نوکے منصوبوں اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر پہلے سے ہی …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گی، آزاد کشمیر میں معدنیات، سیاحت، ہائیڈرو پاور جنریشن اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے، چینی سرمایہ کار کمپنیاں زلزلے کے بعد تعمیر نوکے منصوبوں اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر پہلے سے ہی کام کر رہی ہیں اسلئے معدنیات کی تلاش اور کانکنی کے خواہشمند چینی سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں کو یہاں کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جموں کشمیر ہاﺅس صدارتی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ادارہ فکر و عمل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی ، فیڈک کے سابق سربراہ اور ممتاز سرمایہ کار احسان اللہ خان اور محمد سلیم بھی موجود تھے۔

Leave a Reply