راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے ملک میں 65ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ آئے گی جس سے ملکی معیشت مضبوط تر ہو گی،2018میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام راول ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے …
شاہد خاقان عباسی کا راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
راولپنڈی ۔ 10 مئی (اے پی پی) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے ملک میں 65ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ آئے گی جس سے ملکی معیشت مضبوط تر ہو گی،2018میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام راول ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سی پیک ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ،سی پیک سے ملک میں 65ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ آئے گی جس سے ملکی معیشت مضبوط تر ہو گی ،پاکستان کا مشکل دور ختم ہو چکا ،اب خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ،سی پیک ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ہو گا ،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملکی بر آمدات کا حجم اس وقت 22 کے قریب جو کہ مزید بڑھایاجاسکتا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملکی معیشت کی مضبوطی سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ازحد ضروری ہے ۔ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بہتری کے لیے حکومت ہمہ وقت تیار ہے اور تاجر برادری کی ہر طرح سے معاونت کرے گی ۔









