بین الاقوامی تجارتی نمائش ویب سمٹ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ویب سمٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں( کل) 7جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش قطر میں 23تا 26 فروری جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، بلاک چین ، …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ویب سمٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں( کل) 7جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش قطر میں 23تا 26 فروری جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، بلاک چین ، سائبر سکیورٹی اور کلائوڈ کمپیوٹنگ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں