اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ قومی مسائل کا انتہائی بصیرت سے حل کیا جانا اداروں سمیت جمہوری نظام کو بھی مذید مستحکم کرے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر آنے والے گزشتہ روز کے فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام مذید مستحکم …
ڈان لیکس فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام مذید مستحکم ہو گا،ملک آگے بڑھے گا،وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ قومی مسائل کا انتہائی بصیرت سے حل کیا جانا اداروں سمیت جمہوری نظام کو بھی مذید مستحکم کرے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر آنے والے گزشتہ روز کے فیصلے سے ملک میں جمہوری نظام مذید مستحکم ہو گا اور ملک آگے بڑھے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواداری اور تحمل کے فروغ کے معاشرے پر ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے انہیں سزا ملنی چاہیئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوببائی سطح پر امن و امان کی صورت حال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے جو انہیں پوری کرنی چاہیئے۔









