اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 27 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9288 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ …
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ زروسیع میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 27 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9288 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سا ل کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 0.4 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ اعدادوشمار کےمطابق 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 35005 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زروسیع کا حجم 34783 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں 4.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 25766 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 25450 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 5.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔








