اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4 پیسے کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 23 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 82 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 23 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔








