چاول کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 86 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):چاول کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 86.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( آر ای اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 24-2023 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا جون 23-2022 کے دوران چاول کی قومی برآمدات سے 2.15 ارب ڈالر …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):چاول کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 86.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( آر ای اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 24-2023 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا جون 23-2022 کے دوران چاول کی قومی برآمدات سے 2.15 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح مالی سال 23-2022 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 1.85 ارب ڈالر یعنی 86 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

مزید خبریں