مارچ 2017ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) مارچ 2017ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56فیصد کااضافہ ہواہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مجموعی طورپر 5.82 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 4.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2016ءکے مقابلہ میں مارچ 2017ءکے …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) مارچ 2017ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56فیصد کااضافہ ہواہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مجموعی طورپر 5.82 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 4.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2016ءکے مقابلہ میں مارچ 2017ءکے دوران شعبہ کی برآمدات میں 56فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ مالی سال 2005-06 ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 56فیصد تھا جو مالی سال 2014-15ءمیں 57.7فیصد تک بڑھ گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply