برسلز۔14جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کےچھ رکن ممالک فرانس، جرمنی، ڈنمارک، سپین ، فن لینڈ اور ہالینڈ نے شام پر عائد کردہ یورپی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے اور ان میں نرمی لانے کےمطالبے کا عندیہ دیا ہے العربیہ اردو کے مطابق یہ معاملہ امکانی طور پر 27 جنوری کو برسلز میں یورپی یونین اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ ان سب ممالک نے اس سلسلے میں ایک …
یورپی یونین کے چھ رکن ممالک کا شام پر عائد پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا مطالبہ

مزید خبریں
برسلز۔14جنوری (اے پی پی):یورپی یونین کےچھ رکن ممالک فرانس، جرمنی، ڈنمارک، سپین ، فن لینڈ اور ہالینڈ نے شام پر عائد کردہ یورپی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے اور ان میں نرمی لانے کےمطالبے کا عندیہ دیا ہے
العربیہ اردو کے مطابق یہ معاملہ امکانی طور پر 27 جنوری کو برسلز میں یورپی یونین اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ ان سب ممالک نے اس سلسلے میں ایک دستاویز پر بھی دستخط کئے ہیں، لیکن اس دستاویز میں ساتھ ہی یہ انتباہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ اگرہیت التحریر الشام کی حکومت میں اقلیتوں، انسانی حقوق وغیرہ سے متعلق یورپی برادری کی توقعات پوری نہ ہوئیں تو شام پر ایک بار پھر پابندیاں لگا دی جائیں گی جبکہ نرم کی گئی پابندیاں بھی دوبارہ لگائی جائیں گی۔یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کاجاکالاس نے کہا ہے کہ اس امر کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ شام کی ہیت التحریر الشام کی قیادت چیزوں کو کس طرح لے کر چلتی ہے۔
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کس طرح کرتی ہے اور تمام طبقات کو کیسے ساتھ لے کر چلتی ہے۔ ان معاملات کا ہم جائزہ لے کر اگلے فیصلے کریں گے اور یورپی یونین کے آئندہ اجلاس میں اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ عارضی طور پر پابندیاں اٹھائے جانے سے مسافر پروازوں کی بحالی، قیمتی اشیا کی تجارت پر پابندی کا خاتمہ، تیل اور گیس کی برآمد سے متعلق ٹیکنالوجی پر عائد پابندی کے خاتمے کے علاوہ یورپی یونین اور شام کے درمیان اقتصادی چینلز کی بحالی شامل ہو گی۔








