سعودی عرب میں سونے، چاندی، تانبے اور لیتھیم کے ذخائر

159
gold deposits discovered
gold deposits discovered

ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے جیالوجیکل سروے اتھارٹی کے سربراہ انجینئرعبداللہ الشمرانی نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 76 قسم کی نئی معدنیاتی ذخائر موجود ہیں۔الاقتصادیہ کے مطابق سعودی جیالوجیکل سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بعض اہم و قیمتی دھاتوں کی موجودگی کے بھی اشارے ملے ہیں جن میں سونا، چاندی، زنک اور لیتھیم شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے جیالوجیکل سروے کے حوالے سے ترقی کی ہے اور نئے ذخائر کی دریافت میں غیرمعمولی پیش رفت ہونے سے کان کنی کے شعبے میں مملکت عالمی سطح پر اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی کان کنی کمپنی ’معادن‘نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ مملکت کے شمال مغربی علاقوں میں سونے اور تانبے کے کافی ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں معدنیات کی دولت کا تخمینہ 5 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔ اب تک 5 ہزار 300 سے زیادہ مقامات پر معدنیات دریافت ہوچکی ہیں۔