ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لگژری ہوٹل مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ہوٹلوں میں تیز ترین وائی فائی نیٹ ورک کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔سبق نیوز کے مطابق نیٹ ورک انٹیلی جنس اینڈ کمیونیکیشن ڈیٹا کنسلٹنگ کمپنی اوکلا کی ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک سپیڈ کے حوالے سے ریاض کے بعد دبئی کا نمبر ہے جو ان مقامات میں …
ریاض کے لگژری ہوٹل تیز ترین وائی فائی کے ساتھ مشرق وسطی میں سرفہرست

مزید خبریں
ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لگژری ہوٹل مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ہوٹلوں میں تیز ترین وائی فائی نیٹ ورک کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔سبق نیوز کے مطابق نیٹ ورک انٹیلی جنس اینڈ کمیونیکیشن ڈیٹا کنسلٹنگ کمپنی اوکلا کی ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک سپیڈ کے حوالے سے ریاض کے بعد دبئی کا نمبر ہے جو ان مقامات میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کوالٹی میں نمایاں پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ میں خطے کے 22 بہترین فائیو سٹار ہوٹلوں اور ریزورٹس میں وائی فائی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورغیرمعمولی کارکردگی کے حامل ہوٹلوں اورریزروٹس کی نشاندہی کی گئی۔ اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 تک کے ڈیٹا کی بنیاد پر جائزے میں ہوٹل وائی فائی کوالٹی کو 3 زمروں میں تقسیم کیا گیا۔
اعلی ترین زمرے میں ہوٹل شامل ہیں جنہوں نے فی سیکنڈ 100 میگا بائٹ سے زیادہ کی ڈائون لوڈ سپیڈ کی اوسط حاصل کی جو (فور کے) کوالٹی کی سٹریمنگ، فائلیں ڈائون لوڈ کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے ویڈیو کالز کو ممکن بناتے ہیں۔ ریاض میں فو رسیزنز ہوٹل، دبئی میں رافلز النخلہ اور جمیرا مینا السلام سرفہرست ہیں جنہوں نے 154.75 ایم بی فی سیکنڈ، 122.82 ایم بی فی سیکنڈ اور 121.35 ایم بی فی سیکنڈ کی اوسط ڈاون لوڈنگ سپیڈ ریکارڈ کی ہے۔








